چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) میں گزشتہ برس کی نسبت 10.

5 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔


چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک کی مجموعی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چین نے گزشتہ برس بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام میں مثبت پیشرفت کی ہے اور ملک رواں سال ان شعبوں میں کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھائےگا۔اجلاس کے مطابق چین صنعتی اور سپلائی چین میں عالمی تعاون کو مزید فروغ دےگا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامی نظام کو بہتر بنائےگا اور اپنے بیرون ملک مفادات کا تحفظ مستحکم کرے گا۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اے آئی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا وہ اصل میں موجود نہیں. ایلون مسک

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ 500 ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت کے منصوبے پر ایلون مسک نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا وہ اصل میں موجود نہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تبصرہ دنیا کے امیر ترین شخص اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تقسیم کی نادر مثال ہیں مسک نے انتخابی مہم پر 27 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے بعد نئی انتظامیہ میں اہم کردار حاصل کیا ہے.

(جاری ہے)

صدرٹرمپ نے اے آئی منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسٹار گیٹ نامی یہ منصوبہ امریکا میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے میں کم از کم 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ 500 ارب ڈالر کے اے آئی منصوبے کے مرکزی سرمایہ کاروں کے پاس اصل میں پیسہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ سافٹ بینک کے پاس 10 ارب ڈالر سے کم محفوظ ہیں مسک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے پاس یہ اچھی اتھارٹی ہے ایلون مسک کی سائیڈ سوائپ خاص طور پر اوپن اے آئی کو نشانہ بنا سکتی ہیں جو دنیا کا معروف مصنوعی ذہانت کا اسٹارٹ اپ ہے جسے مسک نے 2018 میں چھوڑنے سے پہلے مدد بھی کی تھی.

ٹیسلا کے سربراہ اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین جو اے آئی سے متعلق صدر ٹرمپ کے اعلان کے موقع پر وائٹ ہاﺅس میں موجود تھے ایک سنگین تنازع میں پھنس گئے ہیں ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کی ملکیتی کمپنی کے خلاف بار بار مقدمات دائر کیے ہیں. وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق اوپن اے آئی دنیا کے سب سے زیادہ قابل قدر اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے لیکن مہنگی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے پر کافی پیسہ خرچ کرتا ہے جریدے نے کہا ہے کہ کلاﺅڈ کمپنی اوریکل جو ٹرمپ کے 500 ارب ڈالر کے منصوبے میں بھی شامل ہے اس کے پاس تقریباً 11 ارب ڈالر نقد اور سیکیورٹیز ہیں سافٹ بینک کے پاس تقریباً 30 ارب ڈالر نقد ہیںجبکہ اسٹار گیٹ منصوبے میں ابتدائی طور پر 100 ارب ڈالر اور اگلے 4 سال میں 500 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا عزم ہے.


متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ۔۔ اشیائےخورونوش کی برآمدات میں اضافہ۔۔؟
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہ گئے
  • گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ
  • اے آئی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا وہ اصل میں موجود نہیں. ایلون مسک
  • ہونڈا اٹلس کارکے منافع میں 295 فیصد کا زبردست اضافہ
  • پاک افغان حکومتوں کا براہ راست رابطہ ضروری ہے، سکندر شیرپاؤ
  • جے ایف 17 طیاروں کی سعودیہ تک براہ راست اڑان، فضا میں ری فیولنگ
  • افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان ، علی امین گنڈا پور نے نیا محاذ کھول دیا
  • مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 9.6 فیصد اضافہ