پی ٹی آئی کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کرنی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہو جائے گی، کے پی میں پی ٹی آئی والوں نےحکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا۔
حکومت مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لئے مشکلات پیدا کرتی ہے، بلاولاسلام آباد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو.
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پر حملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا لہٰذا بات چیت نہیں ہوگی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
سب سے پہلے مذاکرات کی بات شہباز شریف نے کی، رانا احسان
اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں کہ کمیشن ہوا میں نہیں بنتا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ آج ہی کے دن سب کچھ کر لیں، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس کا پراسیس، ٹی او آرز وہ ڈیفائن کر دیں، آپ کہہ دیں کہ ہم اس طریقے سے کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو گورنمنٹ پر اور گورنمنٹ کو پی ٹی آئی پر ٹرسٹ نہیں ہے، یہاں اعتماد کا فقدان ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے کہا کہ اگر کسی نے مذاکرات کی پہل کی ، مذاکرات کی بات کی تو وہ شہباز شریف ہے، شہباز شریف نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی، اپیکس کمیٹی ہو، فلور آف دی ہاؤس ہو۔
انھوں نے ایک پوری دنیا کا چکر کاٹا یہ آکسفورڈ کا الیکشن لڑنے کیلیے یو کے بھی رکے کہ وہاں سے کوئی بوجھ ڈالیں گے کوئی انفلوئنس کریں گے، کوئی مداخلت کرائیں گے پھر یہ امریکا گئے، گلی گلی، کوچہ کوچہ ہم کوئی غلام ہیں سے اچھی وہاں غلامی کی، دروازے کٹھکٹھائے۔
رہنما پیپلزپارٹی ناز بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں آنا، پارلیمنٹ کو اہمیت دینا اور پارلیمنٹ کے پروسیجر میں شرکت کرنا یہ ایک اچھا مثبت اشارہ ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ کل پیپلزپارٹی نے اپنی جو بات سامنے رکھی بلکہ ہم علامتی طور پر باہر بھی نکلے ہم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے، یہ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم آج آئے، پارلیمنٹ میں موجود تھے، تمام وزرا موجود تھے تو ایسے میں اپوزیشن کا جو آج رویہ تھا انتہائی نامناسب اور قابل مذمت تھا۔