لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں جاڑے کی شدت برقرار رہی، بارش اور برفباری کے بعد شمالی بالائی بلوچستان کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سے جاری رہی، متعدد بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں، برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ کیل سے تاؤ بٹ تک سڑک کھولنے میں مصروف رہا، 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا، مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج نے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔

2 ماہر امراض نسواں سمیت 7 ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت منتقل کردی گئی، ہلمت اور تاؤ بٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی، سیریس مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا، سرداری میں ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،گوپس منفی07، اسکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بارش اور برفباری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، متعددراستے بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع
  • لاس اینجلس ، جنگلات میں نئی آتشزدگی ، 25ہزار افراد کو انخلا کا حکم
  • برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • آج کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع،موسمیات
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، شہری گھروں میں محصور