Daily Ausaf:
2025-01-24@08:45:29 GMT

موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے 2 ملازمین فارغ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا،پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، دونوں ملازمین غیرقانونی طور پرموبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے 2 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے جس پر انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا ۔

اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ پیشگی اطلاع پر 2 ایئر ہوسٹسز سے 24موبائل فونز برآمد کیے ان سے تفتیش کے بعد ایئرہوسٹس کی نشاندہی پر 3 مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلایا گیا اور مزید 54 فونز برآمد کیے گئے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے پانچوں فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
لاہور، موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار ورنہ بھاری چالان ہوگا، پولیس حکام

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: موبائل فون اسمگل کرنے ترجمان پی ا ئی اے دونوں ملازمین پی ا ئی اے کے ملازمین کو کے مطابق میں ملوث

پڑھیں:

کراچی؛ کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، ڈرائیور سمیت 2افراد گرفتار

کراچی:

اینٹی اسٹریٹ کرائم ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ ایرانی سامان برآمد کیا گیا۔

فیضان علی کے مطابق کار کی اطلاع حب سے مخبر نے دی تھی جس پر پہلے سے پولیس پارٹی تیار کر کے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا، پکڑی گئی کار سے 80 بورے ملے جس میں سے 800 کلو چھالیہ برآمد کی گئی ہے۔

کار کے ڈرائیور شعیب سمیت 2 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، گرفتار ملزمان سے ان کے ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 4 خواتین اسمگلر گرفتار؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف
  • موبائل فون سمگلنگ؛  پی آئی اے کے 2 ملازم نوکری سے برخاست
  • پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر نوکری سے برطرف
  • کراچی؛ کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد، ڈرائیور سمیت 2افراد گرفتار
  • ماتلی: بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، میڈیا کے سامنے پیش
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف 4 کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
  • رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد