فیڈرل جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر خلاف آئین قرار دیکر عارضی طور پر روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فیڈرل جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر خلاف آئین قرار دیکر عارضی طور پر روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: ایک امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کو تبدیل کرنے کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا، جس کا اطلاق فروری میں ہونا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جج نے اس حکم کو صریح طور پر غیر آئینی قرار دیا – صدر کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
ریاست واشنگٹن کے اٹارنی جنرل کے دائرمقدمہ پر فیڈرل جج جان گارنر نے فیصلہ دیتے ہوئے اسے امریکی آئین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی صدر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین کے خلاف ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے۔
بحیثیت صدر تیسرے پورے دن ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی، رابرٹ کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی موت سے متعلق فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے اسقاط حمل کے خلاف کام کرنے والے 23 کارکنوں کو بھی معاف کر دیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صدر اوول آفس میں انتظامی احکامات کے مزید ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر کینیڈا امریکہ کی ریاست بننے کا انتخاب کرتا ہے تو وہ محصولات سے بچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو ا خلاف ا
پڑھیں:
ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل
چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونیوالا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دیدیا، مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14 روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا، 25 منٹ سماعت میں جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے، جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کر رہی تھی۔ جج نے کہا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج نے صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی قرار دیدیا، مزید کارروائی تک صدارتی حکمنامہ 14 روز کیلئے التوا میں ڈال دیا۔