اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے بعد بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ویندر سہواگ اور انکی اہلیہ نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے، جس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویندر سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور انکے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے

وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 2 بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔

بھارتی کرکٹر اور آرتی اہلاوت کو ایک مضبوط جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جو سہواگ کے کرکٹ کیریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن ان میں ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

مزید پڑھیں: چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں

خیال رہے کہ اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہےتاہم ان کی دوری اور حالیہ واقعات ان خبروں کو تقویت دے رہے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھی، بعدازاں دونوں نے اسکی ترید کی۔

اسی طرح ایک اور بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے سوشل میڈیا سائٹ سے ایک دوسرے کو ان فالو کرکے تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیحدگی کی خبریں بھارتی کرکٹر کے درمیان کی اہلیہ اور ان

پڑھیں:

بابراعظم پر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون عدالت طلب

قومی ٹیم کے کرکٹر و سابق کپتان بابراعظم پر مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کو عدالت طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔

خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے کا الزام بھی عائد کررکھا ہے جبکہ کرکٹر کا موقف ہے کہ الزامات بےبنیاد ہیں اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کیس؛ جج کرکٹر کے وکیل سے ناراض

بابراعظم کا موقف ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حامیزہ مختار نامی لڑکی نے نومبر 2020 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے رہے ہیں، کرکٹر نے مجھے محبت میں دھوکا دیا، 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کوغیر ملکی ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے: سابق بی ایل اے کمانڈر
  • کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا
  • بابراعظم پر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون عدالت طلب
  • چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز ، پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ساتھ جلوہ گر
  • غیرملکی تارکین وطن کی واپسی کے لیے بھارت اور امریکا کے درمیان رابطے
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان
  • امریکہ کا عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا فیصلہ، شکایات کیا ہیں؟
  • کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہو گئے
  • ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟