City 42:
2025-04-16@22:56:10 GMT

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: پرائز  بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

 کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے  750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے,  تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

 سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا، بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ،نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

  اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت

 حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کیلئے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کیلئے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔

  بانڈ ہولڈرز کو اگلی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نیشنل سیونگز کراچی میں بانڈز کی

پڑھیں:

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار فروخت پر عائد 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ای ڈی کا خاتمہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹیکس کا نفاذ 30 جون 2024 سے کیا گیا تھا، جو تقریباً دس ماہ تک لاگو رہا۔ ٹیکس کا اطلاق کمرشل پراپرٹیز اور رہائشی پلاٹس کی پہلی فروخت پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جائیداد کی خریداری یا فروخت پر فائلرز کیلئے 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لی جائے گی، جبکہ نان فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اس فیصلے پر آمادہ ہیں، تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ ایف ای ڈی کے خاتمے کیلئے قانونی ترمیم کی جائے گی اور یہ ترمیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ایف بی آر حکام پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ٹیکس کے خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • 750 روپے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی مکمل، خوش نصیبوں کا اعلان
  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پانی ضائع کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی تجویز
  • کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی