City 42:
2025-01-24@08:35:11 GMT

پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف)کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔

 مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل پی ٹی آئی

پڑھیں:

غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں، حافظ نعیم الرحمان

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کےمطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکا اور مغرب کی حمایت جاری رہی اور بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت
  • حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے
  • سعودی عرب نے قومی ترانے کی تشکیل نو کیلئے ہالی ووڈ موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی
  • صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے
  • انگلینڈ کے ضیاء الرحمان کی جڑواں بیٹیوں کا رشتہ کراچی 2 سگے بھائیوں کا میچ بن گیا
  • غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • لاہور، علامہ شبیر میثیمی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی سے جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے وفد کی ملاقات