WE News:
2025-04-15@09:30:39 GMT

مظفرآباد: خواتین سمیت 8 افراد نے نوجوان کو اغوا کیوں کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

‎آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جس میں کچھ مرد اور خواتین ایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے۔

مظفرآباد شہر میں رات کے وقت پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے اور وہاں پہلے کبھی اس طرح نہیں دیکھا گیا کہ کسی مرد کو خواتین اور مرد اس طرح اغوا کرکے لے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں بہادر ننھی بچی کا ریسکیو آپریشن سوشل میڈیا پر وائرل

اغوا کاروں کا تعلق وادی نیلم سے تھا اور انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔ نوجوان کو پہلے گاڑی میں ڈال کر شہر کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا اور اس دوران اس پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اس نوجوان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اغوا کاروں میں سے ایک شخص اس نوجوان کو مقامی تھانے  لے کر گیا تاہم پولیس نے مذکورہ اغوا کار کو بھی اپنی حراست میں لے لیا۔ جن مرد و خواتین نے نوجوان کو اٹھایا تھا ان کی کل تعداد 8 تھی۔ اغوا و تشدد میں ملوث دیگر 7 مرد و خواتین نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی واحد خاتون فوٹو گرافر طوبیٰ مجید

اغوا کاروں کی جانب سے نوجوان کو اس طرح اٹھا لینے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اس نوجوان نے ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے تاہم اس کا ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر خواتین اغواکار مظفرآباد مظفرآباد نوجوان اغوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مظفرا باد نوجوان اغوا نوجوان کو

پڑھیں:

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

 ویب ڈیسک:لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا، حادثے کے مقام سے اب تک گیارہ نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کرکے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے، ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اورآصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، اس کے علاوہ دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے متعلق مزید معلومات کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
  • کرک: ٹریلر اور وین میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق
  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
  • سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • قومیں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن