بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے، چوہدری خلیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما چوہدری خلیل احمد موتلا جویلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان مودی کے ناکام دورہ مقبوضہ جموں کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 26 جنوری اور پانچ فروری کو یورپی رہنماؤں اور عوام پر عیاں کریں گے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصابہ قبضہ کو برقرار رکھنے اور کشمیر کی قانونی حثیت تبدیل کرنے کے لئے یہ اوچھے ہتھکنڈے استمال کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہم پاکستانی بھائیوں کے مشکور ہیں جو ہر موقع پر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور ہر میدان میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گھر گھر تلاشی اور ظلم و ستم جاری ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بیرسٹر سلطان
ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا مسئلہ ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کا بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے دینی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں، انہیں جمعہ اور عیدین کی نمازوں سے روکا جاتا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ بھارت کے 9لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، ایسے میں اسلامی ملکوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نہتے لوگوں پر بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فرقہ پرست پالیسیوں سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا پردہ چاک کیا ہے جس سے بھارت کے مکروہ عزائم پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی یہ حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ملاقات میں ترکش سفارتخانے کی قونصلر مسز یپرک ایس بھی موجود تھیں۔