اسلام آباد ،ایکسپریس وے سروس روڈ پر جمع سیوریج کا گندا پانی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد ،ایکسپریس وے سروس روڈ پر جمع سیوریج کا گندا پانی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس کے تحت جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل ہو گئی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی سال2023-2022 ء کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے) سے 84.78 فیصد کا نمایاں اسکور حاصل کیے۔ یہ کامیابی جے ایس ایم یو کے تعلیمی معیار اور شاندار کارکردگی کی مسلسل وابستگی کا ثبوت ہے جو جامعہ کو ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی جامعات میں شمارکرتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس اہم کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ کامیابی ہمارے ادارے کی تعلیمی معیار اور مسلسل ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ میں کیو ای سی ٹیم، فیکلٹی اور سینئر مینجمنٹ کی انتھک محنت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈاکٹر عبد الواحد عثمانی نے کہا ’’ایچ ای سی کی جانب سے یہ اعتراف ہمارے ادارے کے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے کہ ہم تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کریں۔‘‘ یہ نمایاں کامیابی کیو ای سی ٹیم، فیکلٹی اور سینئر قیادت کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔