ڈپٹی کمشنرز اسکیموں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،فیصل عقیلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں آج کمشنر آفس کے کمیٹی ہال میں منعقدہ ہوا جس میں میئر میرپور خاص عبد الرئوف غوری، ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں کمشنر فیصل احمد عقیلی کو ڈویژن میں روڈز، سیوریج، واٹر سپلائی، ہیلتھ سمیت دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں جلد از مکمل کریں اور جو اسکیمیں 6ماہ میں مکمل نہیں ہو سکیں تو ان اسکیموں کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کر کے مکمل کیا جائے – انہوں نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قریبی رابطے کو یقینی بنائیں اور ڈرینیج اور واٹر سپلائی کی اسکیمیں اس علاقے میں سڑک بننے سے قبل مکمل کی جائے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمے ضلع انتظامیہ سے بھی رابطے میں رہیں جس سے نہ صرف وقت پر اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی بلکہ ان کے ثمرات بھی لوگوں تک منتقل ہو سکیں گے – انہوں نے ڈسٹرکٹ اے ڈی پیز پر زیادہ توجہ دیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بھی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیتے رہیں جبکہ اسکیموں میں کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے – انہوں نے میرپورخاص شہر میں سڑکوں کی بیوٹیفکیشن پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی – انہوں نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں میں مرمت اور واش رومز کی اسکیموں کو بھی جلد سے جلد مکمل کر کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آر او پلانٹس کی مسلسل نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اگر آراو پلانٹس میں کسی قسم کا کوئی تکنیکی خرابی ہو تو اس کو بلا تاخیر دور کیا جائے تاکہ آراو پلانٹس فعال رہیں – اجلاس میں ڈی سی تھرپارکر نے کہا کہ روڈ حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں پر جھاڑیوں کی کٹائی نہ ہونا ہے اس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جس پر کمشنر میرپور خاص نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کے اطراف جھاڑیوں کی کٹائی کو یقینی بنائیں- اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے متعلق تفصیلات بتائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترقیاتی اسکیموں ڈپٹی کمشنرز انہوں نے ہدایت کی
پڑھیں:
ڈاکٹرز کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ترجمان ینگ ڈاکٹر
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام علاج کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا حق رکھتی ہے، جس کے لیے حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور تمام اسٹک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جن میں مستقل ملازمتیں، تنخواہوں میں اضافہ، پروموشنز، رہائشی سہولیات، اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان مسائل کے حل سے بلوچستان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے پلیٹ فارم سے حالیہ جدوجہد میں اتحاد و نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر تمام ڈاکٹروں، سینئر رہنمائوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی عوام اور ملازمین کے لیے آواز بلند کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔ مزید برآں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی میزبانی میں ایسوسی ایشن پاکستان کا پہلا کنونشن بلوچستان میں کرانے کا اعلان کیا گیا، جس کی تاریخ کابینہ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔