سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل ایمپلائز لیبر یونین (سی بی اے) سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ضلع کونسل دفتر کے باہر ملازمین کی بڑی تعداد نے زیر قیادت عبدالمجید جسکانی، سینئر نائب صدر محمد عبداللہ چانڈیو،نائب صدر صداقت زنگیجو، جنرل سیکرٹری طارق حسین سولنگی، مشاہد حسین پلھ، جمیل احمد دایو، آصف علی چھجن، مظفر حسین جونیجو، ولی محمد زنگیجو، محمد ہاشم جونیجو و دیگر نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جائز مطالبات کے حل کے لیے بار بار افسران و انتظامیہ کو کہنے کے بعد مطالبات تسلیم نہیں ہو رہے جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے بھی احکامات جاری لیے لیکن مطالبات جوں کے تو ہیں، اگر ہمارے جائز حقوق منظور نہ کیے تو مجبور ہو کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرنا پڑے گا، پریس کلب کے سامنے مطالبات منظور ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سمیت حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل ایمپلائز لیبر یونین (سی بی اے) سکھر کے 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں ڈی پی سی تشکیل دے کر ملازمین کی سینارٹی، اہلیت کی بنیاد پر ترقیاں، ریٹائرڈ ملازمین کی گریجوئٹی اور پنشن و دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

علامہ ساجد نقوی سے جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے وفد کی ملاقات

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، مولانا نذیر حسین مطہری اور مولانا احسان اللہ محسنی شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین