وزیر صحت کی ٹھٹھہ آمد، مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو اچانک مختلف مراکز صحت کے دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی، ڈی ایچ او سید صفدر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ صوبائی وزیر نے ساحلی شہر گاڑھو کے قریب ایرانی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے الفارابی اسپتال کا معائنہ کیا، عذرا پیچوہو نے ساحلی قصبہ گھوڑا باڑی میں خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے تعلقہ اسپتال گھوڑا باڑی کا بھی دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری تعلقہ اسپتال کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کی۔ صوبائی وزیر ساحلی اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میرپور ساکرو پہنچیں جس کے بعد صوبائی وزیر نے ٹائون ڈسپینسری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے دورے کے دوران کچھ بہتری نظری آئی، صوبائی وزیر کی جانب سے ٹائون ڈسپینسری کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر صفدر شاہ کی تعریف کی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مرف نامی این جی او کو سول اسپتال ٹھٹھہ سمیت ضلع کے مختلف اسپتال چلانے کے لیے دیے گئے ہیں جن کو فنڈز کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق—فائل فوٹوصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو روانہ کیا، اس دوران انہوں نے حاجیوں سے کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کےلیے الوادع کہنے آیا ہوں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کے موقع پر صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے، آپ قسمت والے لوگ ہیں جنہیں اللّٰہ نے اپنے گھر بلایا ہے۔
لاہور سے حج کی پہلی پرواز 150 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔