کندھکوٹ:سینئر صحافی اور مصنف ابو منتظر کی جانب سے مچ کچہری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور میں سینئر صحافی اور مصنف ابو منتظر کی جانب سے سندھ کی ثقافتی مچ کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کچہری میں صحافیوں، شہریوں، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں درگاہ عالیہ بھرچونڈی سے میاں یوسف رسول تحصیل اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر احسان علی دایو، چیئرمین ٹائون کمیٹی گڈو شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاکم علی بھٹی، مسلم لیگ کے صدر رانا غفار علی، ڈاکٹر سبھاش کمار، نیتن کمار، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شفیق احمد مزاری بشمول کابینہ عہدیداران صدر نیشنل پریس کلب زبیر احمد کلوڑ روشن علی نصیرانی نادر علی کولاچی سمیت شہر کے معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مچ کچہری کے موقع پر سندھی لوک ادب سے تعلق رکھنے والے سگھڑوں نے سندھی لوک ادب کی مختلف صنفوں کی شاعری پڑھ کر خوب داد وصول کی، محاضرین محفل کو پر تکلف کھانا کھلایا گیا اور سندھی اجرکوں کے تحائف پیش کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
— فائل فوٹورحیم یارخان میں ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر اور پریس کلب کے سامنے کسانوں نے احتجاج کیا ہے۔
اس موقع پر کسان رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں سے 3 ہزار 900 روپے من گندم کی خریداری یقینی نہیں بنا سکی۔
کسان رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشت کاروں کا استحصال کر رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہر ماہ ایک مرتبہ نہری پانی دینے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی نہیں ہو گا تو فصلیں کیسے کاشت ہوں گی؟