فاروق تنولی ’’کاگف‘‘ کے چیف آرگنائزر سندھ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے سندھ کے معروف سماجی رہنماء، حق و صداقت کے علمبردارفاروق تنولی کو ’’کاگف‘‘ کا چیف آرگنائزر سندھ مقرر کیا ہے، ان کی تقرری پر مجلس عاملہ و مجلس و عمومی کے اراکین، مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاروق تنولی اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق، ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبادی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لیے ’’کاگف‘‘ کے آئین اور منشور و کچی آبادیوں کے قوانین کی روشنی میں تمام کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مسائل کے حل کی جدوجہد کوتیز کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔