اسلام آباد:

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے اور بیورکریسی میں تبدیلیوں کے لیے 20 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بیورو کریسی میں بہتری لانے کے لیے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی قیادت نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کریں گے،کمیٹی کے ممبران میں متعدد سیاست دانوں کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات، ٹیکنو کریٹس سابق اور موجودہ عالمی بینک کے افسران اور کچھ رٹائرڈ بیوروکریٹس بھی شامل ہوں گے۔

جن میں سے کچھ کے نام یہ ہیں، معاشی امور کے وفاقی وزیر، پٹرولیم کے وفاقی وزیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر جبکہ سیاست دانوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اور سابق وزیر محصولات ہارون اختر خان شامل ہیں جبکہ دیگر ممبران میں سیکریٹری معاشی امور سلمان احمد، سیکریٹری فنانس، عالمی بینک کے سابق صدر عابد حسن بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں کابینہ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی مختلف حکومتی اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے بڑھانے اور حکومتی ترجیحات پر فوری ردعمل دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تجاویز پیش کرے گی۔

کمیٹی اپنی پہلی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک ماہ کے اندر پیش کرے گی۔

اپنی رپورٹ میں کمیٹی وفاقی سیکریٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ فیصلہ سازی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کا بھی جائزہ لے گی اور اس کے حل کے حوالے سے تجاویز مرتب کرے گی اور اس سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سنگاپور کی حکومتی فریم ورک ماڈل سے بھی مدد لی جائے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی ایک منصوبہ بھی تیار کرے گی جس کے تحت ایک سرکاری سطح پر معلومات اور اطلاعات کے حصول کے لیے مرحلہ وار ایک مربوط نظام کی تیاری کی سفارشات بھی پیش کرے گی جس کے ذریعے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرے گی

پڑھیں:

حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات :دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ

اسلام آباد:حکومت اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں کمیٹیوں نے چوتھا اور اگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےارکان کااسپیکرچیمبرمیں اجلاس ہوا، جس میں  پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔

اجلاس کے بعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نے

 کہا ہےکہ ابھی اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اجلاس میں حکومتی اتحاد کی دیگر ساتوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اجلاس میں بڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان کا کہناتھاکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر بہت اطمینان کے ساتھ غور وفکر کے بعد بھی  کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہم تو تیسری نشست کے بعد سے ہی چوتھی نشست کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی نجی مصروفیت  وفاقی کابینہ کا   اجلاس ملتوی
  • پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • مذاکرات بارے حکومت پی ٹی آئی کومفصل تحریری جواب دیگی
  • بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر نظرانداز کیا، جسٹس منصور
  • وزیر اعظم کا ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی تحقیقات کا حکم
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا
  • حکومت سے مذاکرات: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، ابھی مسودہ پڑھا کوئی رائے قائم نہیں کی، عرفان صدیقی
  • حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات :دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ