اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے۔ خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جوڈیشل کمشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر کمشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں چلیں گے۔ حکومت نے کمشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا۔ ہماری خواہش تھی مذاکرات ہوں اور آگے چلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے جس سے  برف پگھل نہیں رہی۔ کمشن بننا ہے تو تین سینئر ججز سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے ہونے چاہئیں۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  26ویں ترمیم کیخلاف  اور آزاد عدلیہ کیلئے کوشش کریں گے۔ ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد شروع کریں گے۔ خان صاحب نے کہا کمشن کا اعلان ہونا تھا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پہلے کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے، نہ پی ٹی آئی اس بات پر یقین کرتی ہے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا۔ مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیش رفت پر ہوا تھا۔ اس سے قبل بہت سی معرکہ آرائیاں ہوئیں۔ 9 مئی اور 26  نومبر ہو چکا تھا۔ جب انہوں نے دیکھا کہ معرکے ختم ہو چکے تو بات چیت کا کہا۔ سپیکر کو کہا کہ مذاکرات کریں جس پر سپیکر وزیراعظم سے ملے۔ انہوں نے تحریری شکل میں اپنے نکات پہلے ادوار میں نہ دیئے، انہوں نے اپنے مطالبات 42 دن میں نہیں دیئے اور ہمیں کہہ رہے ہیں 7 دن میں جوڈیشل کمشن بنا دیں۔ سات دن میں ایسا کیا ہوگیا جو انہوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ہمارے خیال میں سات ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے ہیں۔ اس ڈیڈ لائن سے پہلے کام پورا کر لیں گے۔ ہم 28 جنوری کی تاریخ سپیکر کو دے چکے ہیں۔ عجیب بات ہے وہ کیوں پانچ دن انتظار نہیں کر سکتے۔ انہیں دوبارہ سوچنا چاہئے۔ اگر پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو وجوہات لکھ کر دے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں۔ ان کو آنے کی بھی بے تابی تھی اور جانے کی بھی جلدی ہے۔ ہم مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہماری کمیٹی قائم ہے اور کام جاری ہے۔ مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے وزیراعظم کو منہ بھر کر گالی دیتے ہیں، ہم نے اس پر بھی کچھ نہ کہا۔ ہم سلجھے ہوئے طریقے سے اپنی راہ پر چلتے رہے ہیں۔ مذاکرات جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں۔ ہماری اپیل ہوگی کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کریں۔ بانی کا ٹویٹ آیا اور وزیراعظم کو اردلی کہا۔ ہم نے ان ٹویٹس کو موضوع بنائے بغیر مذاکرات آگے بڑھانے کا کہا۔ ٹویٹ پر کوئی ردعمل نہ دیا۔ اگر ہمارا کوئی لیڈر ایسا کرتا تو یہ تکہ بوٹی کر دیتے۔ بانی نے اگر فیصلہ کیا ہے تو اسے دوبارہ دیکھ لیں۔ ہم نے کب کہا کہ جوڈیشل کمشن نہیں بن سکتا۔ ہمارا جواب تو سن لیتے پھر اس کے بعد فیصلہ کرتے۔ آپ انتظار تو کرو، ہمارا جواب تو سن لو ۔بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بانی سے ہٹ کر رائے بنا سکتے ہیں تو بنا لیں۔ جیل اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے، آج بانی سے ملاقات ہو جائے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کی  بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کہتے ہیں کہ کچھ دن ٹھہر جائیں موسم خوشگوار ہونے دیں پارلیمنٹ ہائوس کے میڈیا سینٹر گیٹ نمبر ایک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو آپ پہلے کرتے رہے ہیں وہ 6 دن بعد بھی ہو سکتا ہے، 7 جماعتیں جب متفق ہو جائیں گی جو تقریبا ہو چکی ہیں۔ اگر آپ سیاسی، جمہوری رویوں کے اندر رہنے اور مذاکرات کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو بھی آپ مذاکرات کی طرف آئیں۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر ہم نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ عمران خان کو روکیں۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو جو بھی اعتراضات ہیں، ہم لکھ کر دے دیں، تاکہ ہم کوئی فیصلہ کر سکیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری کمیٹی قائم ہے،  سات جماعتیں مل کر باضابطہ ردعمل ضرور دیں گی۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو کسی عام قیدی کو دستیاب نہیں۔  پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،، انہوں نے عدالتوں کو بار بار درخواستیں کر کے یہ سہولیات لیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ، سردیوں میں ہیٹر نہ دیا جائے جبکہ بانی واکنگ گیلری اور ایکسرسائز روم سمیت ساری سہولیات دی گئی ہیں۔ یہ کبھی کہا کرتے تھے کہ این آر او نہیں مانگیں گے آج ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔مریم نواز کا سیل دیکھ لیتے جنہیں 6x10 سائز کے سیل میں رکھا گیا تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ تحریک انصاف کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ مذاکرات کرنے والوں کو بھی شک تھا کہ یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں۔ یہ جو مذاکرات کر رہے ہیں یہ اپنے لیڈر سے بھی مخلص  نہیں۔ علی امین گنڈا پور بار بار کہہ چکے ہیں ہمارے لوگ گمراہ ہو گئے تھے۔ لوگوں نے اعتراف جرم کیا ہے تو کس چیز کا جوڈیشل کمشن بنایا جائے۔ یہ لوگ اعتراف کر چکے تھے کہ نو مئی کو یہ گمراہ ہوئے تھے۔ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے سلام دعا ہو جائے تو یہ خوش ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی تین دفعہ سڑکوں پر نکل چکی ہے۔ چوتھی دفعہ بھی نکل جائے۔ پی ٹی آئی والے پہلے سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی لگتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی

پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت چار جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ وہ ریکارڈ کب آئے گا، پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد جائے گا جج اے ٹی سی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، عدالت اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • پی ٹی آئی نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرلیا
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ