Nawaiwaqt:
2025-01-24@03:45:35 GMT

آصفہ بھٹو کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

آصفہ بھٹو کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کا دورہ 

 راولپنڈی+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی بیماریوں اور دل کی ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے  چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز  میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین ایسی طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا۔ خاتون اول نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کا ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہقوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر صحت کی ٹھٹھہ آمد، مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا
  • چینی صدر کا  صوبہ لیاؤننگ  کے ہولوداؤ شہر کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ
  • وزیراعظم کا ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • راولپنڈی: خاتون اول کا دل کے امراض کے اسپتالوں کا دورہ
  • آصف زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کرینگے
  • نرس بن کر بچہ چرانے والی خاتون گرفتار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے
  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
  • خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ