Nawaiwaqt:
2025-01-24@03:26:23 GMT

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی 

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ نے گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد امریکی نیول سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز، بحرین، میں کیا گیا۔ پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی نے ترک بحریہ کے ریئر ایڈمرل رستو سیزر (Rustu Sezer )سے کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 (CCTF-151) کموڈور سہیل احمد عظمی نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک بحریہ؛ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے اس پیچیدہ اور نازک خطے میں؛ میری ٹائم ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔  انہوں نے سبکدوش ہونے والے ترک کمانڈر ریئر ایڈمرل رستو سیزر اور ان کی ٹیم کی؛ مقررہ مقاصد کے حصول کے لیے؛ بے لوث کوششوں کو بھی سراہا اور مبارکباد دی۔ پاکستان بحریہ کو گیارہ دفعہ CTF-151 کی کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔  کمان کی تبدیلی کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر  ثاقب رؤف، بحرین میں ترکیہ کی سفیر عیس ہلال سیان کویتک (Ayse    Hilal  Sayan  Koytak )، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جارج ایم ویکوف      (George M Wikoff)، ڈپٹی کمانڈر ترک فلیٹ، وائس ایڈمرل ابراہم اوزدین کوثر (Ibramim  Ozden  Koce ) اور  سینئر سفارت کاروں اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ساتھ کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بحریہ میری ٹائم

پڑھیں:

پاکستان ڈاک کو عالمی معیار کی کوریئرکمپنی بنانے کا ٹاسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیاگیا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

اس موقع پر وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل کیے ہیں، پاکستان پوسٹ نے1.4 ارب روپے مالیت کے نئےکاروبار بڑھانے کے اقدامات لیے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات سے رواں مالی سال 2.4 ارب روپےکی بچت ہوگی، بقایاجات کی وصولی اور پوسٹ آفس کی بلڈنگز کو کرائے پر دینے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت 11 ویں مرتبہ سنبھال لی
  • اسرائیلی فوج کا جھوٹ بے نقاب: غزہ میں حماس کمانڈر حسین فیاض زندہ نکلے
  • پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
  • ایس سی سپریم کورٹ کو سمجھتا تھا لیکن یہ تو سیکٹر کمانڈر ہے، جسٹس اعجاز اسحاق
  • پاک بحریہ نے 11 ویں مرتبہ ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی
  • پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر
  • امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف
  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی امتحانات کے ٹائم ٹیبل اچانک تبدیل
  • پاکستان ڈاک کو عالمی معیار کی کوریئرکمپنی بنانے کا ٹاسک