اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم ‘گھسپیٹیا’ کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔
بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔”
اروشی نے مزید کہا، "یہ فلم کا ہی ایک سین تھا، اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ پروڈیوسرز نے ہم سے درخواست کی کہ اس سین کو پہلے لیک کر کے فلم کی تشہیر کی جا سکے۔ یہ ایک طرح سے لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔”
واضح رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ میں فلم ‘سنگھ صاحب دی گریٹ’ سے قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کئی مشہور فلموں جیسے ‘ہیٹ اسٹوری 4’، ‘سانم رے’، ‘کابل’ اور ‘پاگلپنتی’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آنے والی فلم ‘ڈاکو مہاراج’ بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عروہ حسین کی بالی وڈ گانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر انٹری، ویڈیو وائرل
پاکستانی ادکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ کے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔’’میری لاڈلی‘‘،’’نیلی زندہ ہے‘‘، ’’اڈاری‘‘اور’’میری شہزادی‘‘جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجہ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھ کہنے کے بجائے بالی وڈ کی فلم ’’دہلی 6‘‘کا سب سے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘لگایا۔