Jasarat News:
2025-01-24@02:36:23 GMT

قاسم آباد فیزون میں گندا پانی جمع ہونے سے مکین پریشان

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد فیز ون مسجد جنت، الفاطمہ زہرہ مسجد اور گھروں کے سامنے ایک ہفتے سے گنداپانی اور گندگی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے واسا قاسم آباد کو شکایت کے باوجود عملپ صفائی کیلےے نہیں پہنچا ،گھروں کے سامنے سیوریج سے بدبو اور تعفن پھیل رہاہے مسجد آنے والے نمازیوںکو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔قاسم
آباد فیز ون کی سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی اور گٹر لائنیں صاف نہ ہونے سے سڑک سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔یہ بات معروف سماجی رہنماشاہد سومرو نے جاری بیان میں کہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیل حماس جنگ بندی،فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی تباہ حال علاقے سے 62 لاشیں برآمد

غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے 62 شہدا کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 ء کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز معاہدے کے تحت حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی خواتین کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی قیدیوں کے بیانات کے وہ حصے نشر کیے گئے ہیں جن کو نشر کرنے کی حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی خواتین نے بتایا کہ انہیں رہا کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی رہائی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔اسرائیلی میڈیا نے رہا ہونے والی قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قید میں اکیلے نہیں رکھا گیا اور انہیں غزہ میں مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا رہا تھا۔رہا ہونے والی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں 15 ماہ کی قید کے دوران زیادہ عرصہ زیر زمین ہی رکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ قید کے دوران انہیں ضرورت پڑنے پر ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی اسرائیلی قیدیوں نے بتایا کہ انہیں وقتاً فوقتاً ٹی وی اور ریڈیو کی خبروں تک بھی رسائی دی گئی اور انہوں نے اپنی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں کی خبریں بھی دیکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • اسرائیل حماس جنگ بندی،فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی تباہ حال علاقے سے 62 لاشیں برآمد
  • سینیٹ مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پی پی آمنے سامنے
  • کورنگی میں پانی کی شدید قلت کے باعث مکین خطرناک طریقے سے پانی کے پائپوں کومشینیں لگواکرپانی حاصل کررہے ہیں
  • بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدیدبحرا ن سے عوام پریشان
  • سینیٹ اجلاس ، پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
  • پانی کی تقسیم  کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
  • سینیٹ اجلاس،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے
  • سینیٹ اجلاس: پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے