حکومت میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیکا قانون میں ترمیم اور سوشل میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہ میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول
زرداری بتائیں کہ سوشل میڈیا کی آزادی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق کہاں گئے، حکومت کی طرف سے پیکا قانون میں ترمیم اور سوشل میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہ میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہیں۔دوسری جانب، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پیکا ترمیمی ایکٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کہیں سے ہدایات آئیں ہوں گی جس پر ا±ن کے چھکے چھوٹ گئے جب کہ تحفظات ظاہر کرنے والی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بل کی منظوری کے وقت خاموش رہے۔عمرا یوب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
شیخ وقاص
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میڈیا کی آزادی کی آزادی کو
پڑھیں:
چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی درآمدات پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کا مذاق اُڑانے کے لیے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز اور میمز وائرل ہوگئیں۔
ان ویڈیوز میں امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے دکھایا گیا ہے جو ٹرمپ کی "ری انڈسٹریلائزیشن" پالیسی کا مذاق اُڑاتی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جی ڈی وینس اور ایلون مسک نائیکی جوتے بنانے والی پروڈکشن لائن پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ فربہ جسامت والے امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بننے والی مصنوعات پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہے جو ایک طنز کا مظہر تھا۔
یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور چینی حکومتی ذرائع نے انہیں دوبارہ شیئر کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی اس ہفتے ایک میم شیئر کی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ ٹرمپ کی "میک امریکا گریٹ اگین" ٹوپیاں اب 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ ان کے اپنے ٹیرف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں کے عالمی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔