سی ڈی اے اسپتال میں بے بیڈے کیئرسینٹرکاافتتاح
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت )سی ڈی اے ہسپتال میںبے بی ڈے کیئر سینٹرکا افتتاح‘ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ممبر ایڈمن طلعت محمود گوندل نے افتتاح کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج کو ہسپتال کی مزید بہتری اور مریضوں کو معیاری علاج مہیا کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح
این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی
جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی مراکز کا افتتاح گائوں لنڈا شریف کے ملک ہاشم اور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم خان میانخیل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک عورت کے خواندہ ہونے کا مطلب ایک خاندان کا خواندہ ہونا ہے اور علاقہ کی خواتین کیلئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ، ریڈ فائونڈیشن کے سی ای او نعیم الحسن قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم میانخیل اور اے ڈی عاصمہ صدف کی ان کاوشوں کو سراہا کہ ان کی محنت سے ان خواندگی مراکز کا قیام عمل میں آیا اور مستقبل میں بھی وہ ایسے کاموں کو جاری رکھیں گے ۔