Jasarat News:
2025-04-15@11:51:48 GMT

حکومت کا سیما حیدر کے بچوںتک رسائی کیلیے بھارت کو خط

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہائی کمیشن نے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر کے بچوںتک رسائی کے لیے بھارتی حکومت کو خطوط لکھ دیے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کے والد غلام حیدر کو ہر ممکن مدددفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستا کا ضلع مہرستان پاک-ایران سرحد سے تقریبا230  کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہمارے سفارتی مشن نے فوری طور پر ان افراد کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اورعوام اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہیں۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے اس بزدلانہ اور غیر انسانی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور میتوں کی بروقت وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مزید تفصیلات بشمول جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کر دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • بھارت میں وقف قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک
  • سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی برینڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
  • پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ