پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 6 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ مؤثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 6 خوارج ہلاک
ژوب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کےلیے کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
مزید :