Jasarat News:
2025-01-24@01:42:49 GMT

ترک ہوٹل میں آتشزدگی پر پاکستان کا ظہارافسوس

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

ترک ہوٹل میں آتشزدگی پر پاکستان کا ظہارافسوس

انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز ) بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔ اے ایف اے ڈی کوآرڈینیشن سینٹر کے دورے کے دوران سفیر
جنید کو اے ایف اے ڈی کے صدر، گورنر ایکے میمس نے واقعے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر ایکے میمس نے سفیر کا اظہار یکجہتی کے لیے دورہ کرنے اور پاکستانی قوم کا دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا ترکیہ میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر
  • پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
  • ترکیہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 76 ہو گئیں
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک، لوگ کھڑکیوں سے باہر کودتے رہے
  • ترکیہ : کثیر منزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی‘ 66 افراد ہلاک
  • پاکستان کا ترکیہ میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس
  • برلن میں پاکستانی سفارت خانے میں اختیارات کے غلط استعمال کا انکشاف
  • ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 10 افراد ہلاک