پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاسآج طلب کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیاگیا ۔ اجلاس صدر مملکت آصف زرداری کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون
سازی کے لیے پیش کرے گی اس حوالے سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس کے باعث سینٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیاگیاہے اور سینٹ اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24جنوری صبح 10بجے طلب کر لیا
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24جنوری صبح 10بجے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24جنوری صبح 10بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا، اجلاس میں نگران دور کی زیر التوا قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی بنچ کے قیام کی قرارداد منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔