Jasarat News:
2025-01-24@01:34:47 GMT

عالمی بینک نے 10سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے
10سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہیومین کیپٹل انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100میں سے 41بہت کم ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 54 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 5 سے 16سال کی عمر کے ہر تین میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہے، کورونا وبا اور سیلاب کے بعد 26 لاکھ مزید بچے تعلیم سے محروم ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں کے لیے میسر ہوں گے، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کا حصہ بننا باعث افتخار ہے، 10 سال کا شراکت داری فریم ورک پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اہمیت کا منصوبہ ہے، عالمی بینک 1950 سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، عالمی بینک شراکت داری فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالرز فراہم کرے گا، شراکت داری معاہدے سے غربت کا خاتمہ اور تعلیمی شعبے میں بہتری آئے گی۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کے تحت 6 شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،  فریم ورک 10 سال پر محیط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی
  • عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، شرکا حیران
  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح، ورلڈ بینک پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب؛ وزیراعظم کی جرمن زبان میں گفتگو
  •  عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا
  • عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • عالمی بینک 20 ارب ڈالر فنانسنگ کے لیے فریم ورک کل جاری کریگا
  • پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فراہمی، عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جمعرات کو جاری کرے گا