معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کوشش جاری ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہتر پالیسی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کے لیے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف
کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کے دوران کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد ملک کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور اسے جدّت اور سرمایہ کاری کے مرکز میں تبدیل کرناہے۔وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں خاص طورپر او آئی سی سی آئی کے ممبران کے تعاون کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟”
مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟” WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، تاہم ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 21 اپریل 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف یہ دعویٰ اس وقت دائر کیا تھا جب مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر-ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔
احسن اقبال نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان الزامات سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، لہٰذا مراد سعید سے 10 ارب روپے ہرجانہ وصول کیا جائے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اگلی پیشی پر دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔