سونے کی قیمت میں کمی واقع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیااسی طرح 10 گرام سونا641 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کمی سے 3 ہزار 401 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 2743 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گرکر 55سالہ شخص جاں بحق
لاہور:فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع پنجاب سوسائٹی میں شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گر کر 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص درخت پر چڑھ کر شہد کا چھتہ اتار رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے گرا اور موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت 55 سالہ گل خان کے نام سے ہوئی جو سوات کا رہائشی تھا۔
پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔