پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں:عالمی بینک کا 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے نظام پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فریم ورک میں 6 کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں توانائی، آئی ٹی، اور ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔
وزیرِاعظم نے اس پروگرام کو قومی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی اور نجی شراکت داری کے ذریعے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی بینک
پڑھیں:
مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکا تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا پارٹنر شپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں ون ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔