Jasarat News:
2025-01-24@01:48:59 GMT

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر ہوں گیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویڑنوں کے افسران شریک ہوئے.

ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص عثمان غنی ہنگورو کی ہدایت پر سندھ بہر میں قیمتوں کی سخت چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، مارکیٹوں کی نگرانی اور حکومت کی مطلع شدہ قیمتوں کی فہرستوں کو نافذ کرنے کے لئے تین شفٹوں کا نفاذ کیا جائے، پتیری، روٹی، ڈبل روٹی، دودھ، دہی، چکن اور انڈے کی قیمتوں پر فوکس کیا جائے، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کی جائیں، سندھ حکومت اشیاء کی قیمتوں پر عملدرآمد بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرنے والوں

پڑھیں:

حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے ، سندھ کی تباہی میں پی پی حکومت کا مرکزی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر محمد رفیق منصوری نے فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے خلیفہ فقیر وریام سے (فقیر وریامانی ) ہاؤس سنجھورو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ وسیم احمد منصوری ، جے آئی یوتھ ضلع سانگھڑ کے سابق صدر ڈاکٹر محمد سہیل ہنجراہ جبکہ خلیفہ وریام فقیر وریامانی کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی کھڈرو کے چیئرمین نیاز حسین جونیجو بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، حکومت میں شامل لوگوں کی مال کی حرص کی وجہ سے قوم کا سرمایہ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چور اور ڈاکو شہر اور مضافات میں دندناتے پھر رہے ہیں، لوگوں کا چین و سکون برباد ہوچکا ہے ، ان تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ مشکلات اور مسائل کے لیے مل جل کر جدوجہد کی جائے منشیات، گٹکے کی فروانی، ظلم، ناانصافی، لاقانونیت کے خلاف آواز اُٹھائی جائے، جماعت اسلامی دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے اور سندھ کی ہزاروں ایکڑ زمین مختلف اداروں کو تحفتاً دینے اور سندھ کی سرسبز لہلہاتے کھیتوں کو بنجر کرنے کی سازش کے خلاف 26 جنوری کو لوئر سندھ کے مرکز حیدرآباد میں اس حوالے سے سیمینار منعقد کررہی ہے جس میں سندھ کا درد رکھنے والے سیاسی ، سماجی، زراعت، پانی سمیت مختلف شعبہ جات میں ماہرین کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ان شاء اللہ یہ سیمینار شعبہ زراعت کے حوالے سے سے بہترین رہنمائی کا سبب بنے گا جماعت اسلامی سندھ کے خلاف وفاقی حکومت کی کسی ناقص پالیسی کو برداشت نہیں کرے گی، ہر فورم پر سندھ کے حقوق کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ
  • جلد صحتیابی پر سیف علی خان کو ٹرول کرنے والوں پر پوجا بھٹ برس پڑیں
  • الیکٹرانک سگریٹ کی دکانیں آی جی سندھ سیل کروائیں، رفیع احمد
  • کرم میں امن معاہدے کی پاسداری کیلئے دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • کرم میں امن معاہدے کی پاسداری کیلیے دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی
  • پانی کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبے: حکومت اور پی پی اختلافات شدید
  • کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
  • 8فروری : حکومت نے یوم تعمیرو ترقی منانے اعلا ن کردہا