Jasarat News:
2025-01-24@00:26:05 GMT

چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو جاری

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پروموجاری کر دیا۔19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔پرومو میں پانچوں کرکٹرز کوخاص کمرے میں سکیورٹی میں دکھایاگیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں تیز: آئی سی سی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے  وفد نے لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام  30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور عالمی معیار کی کرکٹ کی علامت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟
  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا
  • چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز ، پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ساتھ جلوہ گر
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری، ویڈیو دیکھیں
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام شامل
  • چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں تیز: آئی سی سی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کا متبادل کون ہوگا؟ ناموں پر مشاورت جاری
  • چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ