چمپئینز ٹرافی، شائقین کو لبھانے کیلیے ایل ای ڈی لائٹس لگادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کیا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے، تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آل راونڈر خوشدل شاہ کی واپسی، چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنےکا فیصلہ
لاہور(نیوزدیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی ۔نوجوان آل راؤنڈر کیرئیر کی شاندار فارم میں دیکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے سال 2022 میں آخری بار پاکستان کیلئے ون ڈے میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔
قبل ازیں گزشتہ روز انجرڈ صائم ایوب کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کی باز گشت سنائی دی تھی تاکہ وہ فخر زمان کیساتھ اننگز کا جارحانہ آغاز کر سکیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عبداللہ شفیق کی حالیہ فارم کے باعث شان مسعود اور امام الحق کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ ، صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ شامل