چمپئینز ٹرافی سے قبل اختلافات، شامی کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ممبئی(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالی۔محمد شامی کی فٹنس کو دیکھنے کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے انکو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ محمد شامی کھیل نہیں رہے ہیں، وہ آج کے دن تک 100 فیصد فٹ نہیں ہیں جبکہ انگلینڈ نے میدان پر 4 فاسٹ بولرز کو میدان پر اتارا تھا۔ پیوش چاولہ نے محمد شامی کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ فاسٹ بولر رن اپ میں لنگڑا رہے تھے، وہ میگا ایونٹ میں کیسے پرفارم کریں گے سمجھ سے باہر ہے!، اگر وہ اہم میچز سے قبل فٹ نہ ہوئے تو بھارت کو بڑ دھچکا لگ سکتا ہے۔ادھر ٹیم میجمنٹ کا کہنا ہے کہ محمد شامی سیریز کے دیگر میچز میں بولنگ کروائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملہ، فاسٹ فوڈ چین کی برانچز پر پولیس نفری تعینات
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔
حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے دوران اگرچہ برانچ میں موجود افراد یا اسٹاف کو تو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا لیکن چند فیملیز جو اس وقت ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھیں انہیں وہاں سے باہر نکال دیا گیا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے 15 پر کال کرنے پر حملہ کرنے والے نوجوان فرار ہوگئے۔
صحافی معید پیرزادہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کون سا سرمایہ کار اس پاکستان میں آئے گا جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے؟ راولپنڈی کی ایک کے ایف سی برانچ میں جو کچھ اسرائیل کے خلاف ہوا وہ بظاہر غنڈہ گردی ہے اور یہ واقعہ فوج کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہی پیش آیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب کرنے سے کیا فلسطین آزاد ہو جائے گا؟ یہ سب کرکے ہم فلسطین کی کیا مدد کر رہے ہیں؟ اگر بائیکاٹ کرنا ہے تو پر امن طریقے سے بھی ہو سکتا ہے جیسے ترکیہ میں ہوا، وہاں 550 سے زیادہ کے ایف سی کے ریسٹورنٹ تھے لیکن وہاں کی عوام نے تھوڑ پھوڑ نہیں کی، انہوں نے بائیکاٹ کیا اور سارے کے ایف سی پوائنٹ بند ہو گئے۔
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہروں کراچی اور میرپور خاص میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ’کے ایف سی‘ اور ’ڈومینوز‘ کی 4 برانچز پر حملہ اور لوٹ مار ہوئی تھی جس کے بعد 24 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں زیریں سندھ کے شہر میرپور خاص میں ’کے ایف سی‘ کی ایک برانچ کو مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگا دی گئی تھی۔
کے ایف سی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی، راولپنڈی پولیس
راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ پر واقعے کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا، جبکہ ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈنڈا بردار 10 سے 12 افراد برانچ میں داخل ہوئے اور گالم گلوچ کی، ملزمان نے برانچ میں بیٹھے شہریوں سے بھی گالم گلوچ کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، واضح پیغام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے آغاز کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایسی درجنوں مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم جاری ہے جن سے متعلق صارفین کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی کو بھی اسی لیے تنقید کا سامنا ہے کہ اس کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
پاکستان میں جاری اس بائیکاٹ مہم میں کئی لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہم اسرائیلی ظلم کو روک نہیں سکتے تو کم از کم ان کو معاشی طور پر نقصان تو پہنچا سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں، شیر افضل مروت