انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کیا۔محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاندار بالنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے بغیر وکٹ گنوائے دس اوورز میں ہی فتح سمیٹ لی، فخر زمان نے 71 رنز بنائے اس میں ان کے چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ ایلیکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔اس طرح ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر بڑی فتح اپنے نام کی، اس فتح میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور فخر زمان کا اہم کردار رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شارجہ وارئیرز ڈیزرٹ وائپرز
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی
زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی 6 نمبر سیکٹر 51 سی قبرستان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت عبدالرحیم عرف ڈینی کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت تقریباً ایک سال کی جیل کاٹ کر چند ماہ قبل ہی رہا ہو کر آیا تھا۔