امریکا: میکسیکو کی سرحد پر اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر میکسیکو کی سرحد پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سرحد پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نے کہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا ،جب کہ پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرٹرمپ اضافی 10ہزار فوج کو میکسیکوکی فوج پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے کئی اقدامات کو منسوخ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پربڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نجی چینل کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، یہ کارروائی 8 جنوری کو کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں مہارت سے ٹرک میں ڈرائیور کے کیبن میں بنے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹرک سے برآمد کیے گئے غیر ملکی ہتھیاروں میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین 10 ہزار سے زائد گولیاں، کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، برآمد اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین مزید کہتے ہیں کہ پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولے تھے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں سےمحرومی کا شکار اور معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سےفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔
حکومت کا شب معراج کے موقع پر 3چھٹیوں کا اعلان