کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی نائب ناظمہ عظمیٰ عمران نے کہاہے کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو خلق خدا کے لیے نفع بخش ہو،عمدہ اخلاق قرآن کے معلم کا بنیادی وصف ہے جو مدرس کے بیان کو پرتاثیر بناتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شمالی میں مدرسات سے “میں اور میرے اخلاقیات” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ عمران کا کہنا تھا کہ سیرت نبوی ﷺپر مشتمل اخلاق مومن کو اللہ، فرشتوں اورآس پاس بسنے والوں کا محبوب بناتا ہے اور دعوت کے کام کو آسان کر دیتا ہے،نرمی پیغمبرانہ اخلاق میں سے ہے،نبوی مشن کے علمبرداروں کو اپنے عقائد اور ایمان میں سخت اور مضبوط ہونا ہے لیکن لوگوں سے معاملات میں نرمی کا برتاؤ اختیار کرنا ہے انہوں نے کہا قران کریم کو تھام کر معاشرے میں موجودہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سات دنوں میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا، عمران خان کی ڈیڈ لائن

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ7 دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لا اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے ۔انہوں ں ے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیش رفت وہ بتاتے ہیں لیکن اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے ، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے ، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے ، ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوت نامے ان کی الیکشن کمیٹی ڈیسائیڈ کرتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • افسردگی اور مایوسی کا نبوی علاج
  • ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط
  • بنیادی سہولیات لوگوں تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انور عباس
  • سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کا مطالبات منوانے کیلیے احتجاج
  • عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلیے نئی قانونی ٹیم، اہم وکلا شامل نہیں
  • ٹیک کمپنیاں آن لائن ہیٹ اسپچیز پر یورپی یونین کے نئے ضابطہ اخلاق پر متفق
  • اسلامی کلچر
  • سات دنوں میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا، عمران خان کی ڈیڈ لائن