جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےیوسی دفاتر میں چوری کی واردات
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔ لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آرہی ہے۔یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفاتر میں
پڑھیں:
عبد الوحید قریشی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، جماعت اسلامی ٹنڈوآدم
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری ، حاجی نورحسن ، سیکرٹری عبد الستار انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرحمن منصوری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عدیل معروف اور دیگر اراکین جماعت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی صوبائی رہنما و رکن مرکزی مجلس شوریٰ اور سابق ایم پی اے مولانا عبد الوحید قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ، صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الوحید قریشی حیدرآباد کی پہچان اور ممتاز سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے جو اپنے کردار وعمل سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ہر طبقے کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے تھے، وہ جماعت اسلامی کا اہم ستون تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی نفاذ اسلام کی جدوجہد اور خدمت خلق کے لیے وقف کر دی تھی، ان کے انتقال سے حیدرآباد ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی اور دیگر رہنماؤں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم عبد الوحید قریشی کی سماجی ، سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جماعت کے رہنماؤں نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ مرحوم عبد الوحید قریشی کی کامل مغفرت فرمائے۔