جے یو آئی نے بھی پیکا ایکٹ بل پر تحفظات کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی پیکا ایکٹ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں کہا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سیشن بلایا جاتا ہے اس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازی سے متعلق مشاورت ہوتی ہے، آج جس طرح سپلیمنٹری ایجنڈا آیا اس پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
شاہدہ اختر علی نے کہا کہ آجکل پارلیمنٹ کا یہ المیہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی مثبت ترمیم آتی ہے تو اسکی بھی حکومت مخالفت کرتی ہے، پارلیمنٹ کا جو اختیار ہے وہ اسکو نہیں دیا جارہا، اسکے مثبت نتائج نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزید دوریاں پیدا ہوتی ہیں، حکومت جو بھی مثبت کام کرتی ہے پی ٹی آئی کو نہیں تو کم از کم جے یو آئی کو اعتماد میں لینا چاہئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی آئی کو کہا کہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر اُدھم مچانے والوں کیلئےحکومت کا بڑا اعلان
سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار،وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر پرو پیگنڈ ا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ،وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی۔پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی، پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے، پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے ۔