Islam Times:
2025-01-24@00:47:08 GMT

آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

آصف زرداری سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی ملاقات

صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی ایوان صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی، سیاحتی اور تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفیٰ یوو کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، توانائی، فضائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی، سیاحتی اور تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ثقافتی روابط، عوامی وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کیلئے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیرمقدم کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے براہ راست پروازوں سے عوامی روابط کو مزید فروغ حاصل ہوگا، 2024ء میں 72,000 سے زائد پاکستانیوں نے کاروباری اور سیاحتی مقاصد کیلئے آذربائیجان کا دورہ کیا۔

آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفیٰ یوو نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان توانائی، کاروبار اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔آذربائیجانی وزیر دفاعی صنعت نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، آذربائیجان کے لیے پاکستان کی سیاسی حمایت کو آذربائیجان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفیٰ یوو نے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے وزیر نے صدر مملکت کی اچھی صحت کیلئے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وگار مصطفیٰ یوو نے پاکستان کے امن و خوشحالی کے لیے بھی آذربائیجان کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت صف علی زرداری صدر مملکت نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مصطفٰی یوو  کی ملاقات
  • وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات
  • محسن نقوی کی ارکان کانگریس سے ملاقات، امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی  اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت
  • امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
  • صدر ، وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارک باد : پاکستان امریکہ تعاون جاری رکھیں گے : شہباز شریف