Express News:
2025-01-24@00:45:59 GMT

قوم کو مقروض کیا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

جو قوم اس بات پر خوشیاں منائے کہ اس نے بھی غیر ملکی قرضہ لے لیا ہے وہ قوم، ملک اور حکومت کبھی غربت سے نہیں نکل سکتے اگر ہمارا مقصد غربت کی دلدل میں پھنس کر قرضے لینا ہی ہے تو پھر ایسے ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہمیں سوچنا ہوگا۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق ہر پاکستانی کا قرض 2 ہندسوں کی رفتار سے بڑھ کر گزشتہ مالی سال کے اختتام تک تقریباً تین لاکھ دو ہزار روپے فی کس تک پہنچ گیا ہے اور فی کس قرضوں کے بوجھ میں 30.

690 روپے یا 11.03 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری قرضے میں گزشتہ عرصے میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ قرضوں پر زیادہ سود کی ادائیگی اور شرح مبادلہ میں کمی کے اثرکی وجہ سے 62.9 کھرب روپے سے بڑھ کر 72.3 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ اس کی 2018 میں ختم ہونے والی حکومت میں آئی ایم ایف سے جان چھڑا لی گئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئی تھی جس کی شروع میں کوشش تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے مگر ملک چلانے کے لیے جب اسے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو بہت دیر ہو چکی تھی جس پر پی ٹی آئی پر شدید تنقید ہوئی اور حکومت قرض حاصل کرسکی جس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور بعد میں کورونا سے بھی معیشت کو نقصان پہنچا اور حکومت کو اپنے وزیر خزانہ اسد عمرکو ہٹا کر ان کی جگہ عبدالحفیظ سومرو اور ان کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانا پڑا تھا۔

جن سے بھی ملک کی معیشت نہیں سنبھل سکی تھی، جس کے بعد 2022 میں جب حکومت کے خاتمے کا خوف ہوا تو وزیر اعظم پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی و گیس کے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو جو ریلیف دیا، اس سے آئی ایم ایف سخت ناراض ہوا جس کی سزا پی ٹی آئی حکومت کی برطرفی کے بعد پی ڈی ایم اور پی پی کی اتحادی حکومت کو بھگتنا پڑی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق حکومت کو بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کو راضی کر کے سخت شرائط پر قرضہ لینا پڑا وہ بھی قسطوں کی شکل میں اور ہر قسط پر آئی ایم ایف مزید شرائط منواتا تب بھی امریکی سفارش پر قسط ملتی تھی اور حکومتی عہدیداروں کو آئی ایم ایف کے درکے بار بار چکر کاٹنے پڑتے۔

مفتاح اسماعیل کے بعد میاں نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ دوبارہ بنایا گیا ۔ اتحادی حکومت میں تمام اتحادی پارٹیوں نے حکومت میں اپنے لوگ شامل کرکے حکومتی اخراجات بڑھائے اور کسی پارٹی نے بھی ملک کی تباہ حال معیشت کا خیال نہیں کیا اور آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ حکومت نے اپنوں کو نوازنے، وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوتا رہا اور عوام پر قرضوں کا بوجھ تو بڑھایا جاتا رہا، بجلی،گیس انتہائی مہنگی کر کے ریلیف کے حق داروں پر مزید ٹیکس لگائے جاتے رہے اور عوام حکومت کی مسلط کردہ آئے دن کی مہنگائی میں پستے اور اتحادی حکومت کو کوستے رہے۔

اتحادی حکومت کے بعد ان کی پسند کی نگراں حکومت نے بھی اپنے اخراجات بڑھانے پر مکمل توجہ دی اور چھ ماہ تک اس نے بھی عوام کو نہیں بخشا جس کی سزا فروری کے انتخابات میں میاں نواز شریف ان کی مسلم لیگ اور جے یو آئی نے بری طرح بھگتی مگر حیران کن طور پر پیپلز پارٹی نے سندھ اور جنوبی پنجاب و بلوچستان میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کیں اور اتحادی و نگراں حکومتوں کے مظالم کی سزا عوام نے پی ٹی آئی کے حامی امیدواروں کو کامیاب کرا کردی مگر پھر (ن) لیگ کی حکومت آگئی جس میں ملکی معیشت بہتر بنوانے والوں نے وزارت خزانہ میں اپنی مرضی کے نئے چہرے کو آزمایا جن کی محنت، غیر سیاسی کردار اور مرضی کے فیصلوں کے نتیجے میں کہا جا رہا ہے کہ معیشت سنبھل رہی ہے، اسٹاک ایکس چینج نے بھی بہتری کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں مگر عوام کو کوئی ریلیف ملا نہ مہنگائی واقعی کم ہوئی۔

2018 میں بڑی توقعات کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی گئی تھی جس کے وزیر اعظم نے ماضی کے تمام حکمرانوں کو چور، ڈاکو اور ملک لوٹنے والے قرار دے کر بیرون ملک سے اپنے تمام دوستوں اور رہنماؤں کو بڑی تعداد میں اپنی حکومت میں نوازا تھا۔

ناتجربہ کاروں کو اہم عہدے دے کر حکومتی اخراجات بڑھائے اور ملک کو مزید مقروض کرنے میں کسر نہیں چھوڑی تھی اور ماضی کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف کے قرضوں پر چلی تھیں جس کے نتیجے میں پاکستان قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے اورحکمران اپنے دوروں میں دوست ممالک سے قرضے اور امداد حاصل کرنے میں دو سال سے دن رات مصروف ہیں۔ خوشامدوں سے ملنے والے قرضوں پر حکمران خوشیاں مناتے آ رہے ہیں اور غیر ملکی امداد قرضوں پر فخر بھی کر رہے ہیں کہ ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی ہے مگر وہ یہ کبھی نہیں کہتے کہ جس عوام کی آنے والی نسلیں بھی ہم نے مقروض بنا دی ہیں اس عوام کو کھربوں کے قرضے لے کر کیا ملا؟

ملک کا ہر شخص خود قرض لیے بغیر تین لاکھ دو ہزار روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے مگر کھربوں روپے کے قرضوں کے باوجود عوام کو آئے دن مہنگائی کا سامنا ہے۔ غربت بے حد بڑھ چکی، ملک میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگار نوجوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قانونی طور پر باہر جانا مشکل ہونے کے باوجود قرضے لے کر اپنی جائیدادیں فروخت کرکے ملک سے مایوس ہو کر اپنے مستقبل کی بہتری کی امید میں غیر قانونی طور ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

حکومتی ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 6 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر گئے جو غیر ملک جا کر روزگار حاصل کر سکے تو پہلے اپنا وہ قرض اتاریں گے جو ان کے گھر والوں نے انھیں باہر بھجوانے کے لیے لیا تھا اور وہ خود اور ان کے خاندان حکومت کا لیا گیا وہ قرض بھی اتاریں گے جو انھوں نے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے نہیں لیا مگر وہ بھی سرکاری مقروض ہیں۔ عوام کو حکمرانوں نے مقروض ایسے قرضوں کا کیا ہے جو قرضے انھوں نے لیے ہی نہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے اتحادی حکومت حکومت میں اور حکومت پی ٹی آئی کی حکومت حکومت کو کے مطابق عوام کو غیر ملک کے بعد ملک سے نے بھی تھی جس

پڑھیں:

اپنا گھر ٹھیک کیے بنا قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومت ٹو حکومت کی بجائے بزنس ٹو بزنس پر توجہ مرکوز رہے گی، سی پیک فیز ٹو میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر قائل کیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر اعلی سطح کے مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کیا۔اس دوران انہوں نے مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام پر نقطہ نظر بیان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکانٹ اور فسکل اکانٹ کا جڑواں خسارہ رہا ہے ، فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیر پائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے ، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بنا قوموں کر برادری میں باعزت مقام کا حصول نا ممکن ہے ۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کا حجم کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اپنا گھر ٹھیک کیے بنا قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارہ پانا مشکل ہے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 78 فیصد سے کم ہو کر 67 فیصد پر آ گئی ہے ، قرض لینا برا نہیں قرض کا صحیح استعمال ضروری ہے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں سے خرچے چلانے یا سبسڈیز دینے کی بجائے پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات کو فروغ دینا چاہیے ، پاکستان کی معاشی ترقی اتار چڑھا کا شکار رہی ہے ، جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد ہوتے ہی معیشت کے درآمدات پر انحصار کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ جاتا ہے ، ادائیگیوں کے توازن کے بگڑنے سے ہر دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کا حصول پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کر کے برآمدات کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں، نجی شعبے کو معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر مشاورت فیصلے، حکومت اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے: بلاول
  • حکومت بغیر مشاورت فیصلے کر کے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے،بلاول
  • حکومت بغیر مشاورت فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے، بلاول بھٹو
  • عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چینی صدر کا ایک نمایاں انداز ہے، چینی میڈیا
  • ’’پختونخوا حکومت نے صوبہ تباہ کردیا‘‘ عوام نے علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دیدیا
  • حکومت محصولابڑھانے میں ناکام ہوچکی ہے،جاوید قصوری
  • اپنا گھر ٹھیک کیے بنا قرضوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہے،وزیر خزانہ
  • اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ
  • سی پیک فیز 2 میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر قائل کیا جائے گا، وزیر خزانہ