مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ، بانی سے ملاقات نہیں کرائی، حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ ہے، حکومت نے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں اعتدال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں حکومت نے کہا بانی سے ملاقات کرائی جائے گی، گزشتہ ایک ہفتے سے بانی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، حکومتی بیانات، حکومتی رویہ سب کے سامنے ہے۔
حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمٹمنٹ پوری نہیں کی، پارلیمنٹ میں ہمارے احتجاج میں اب تیزی آئے گی، حکومت اپنا تحریری جواب اب اپنے پاس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے لیے 2 دن کا کہا گیا تاحال نہیں ہوئی، گرینڈ الائنس کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اگلے ہفتے جی ڈی اے پارٹی کے پاس بھی جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی سے ملاقات میرے ڈیرے پر نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کی نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔
عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور تشویشناک واقعات سے متعلق ہیں، جس میں متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔