چینی صدر کا صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کے سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔
رپورٹس کے مطا بق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی میں 10 ٹاؤن شپ اور 110 انتظامی گاوں کے 185،200 افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرہ افراد کی شدید سردی میں زندگی کو یقینی بنانے کے لئے وہاں تعمیر نو کا منصوبہ 9 ستمبر ، 2024 کو شروع ہوا ، اور 20 اکتوبر کو مکمل کر لیا گیا۔
عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھنا شی جن پھنگ کا انداز ہے۔ ہر جشن بہار کے موقع پر شی جن پھنگ نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملتے ہیں ۔صوبہ لیاؤننگ کا یہ دورہ شی جن پھنگ کا رواں سال میں پہلا داخلی دورہ ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد ان کی اس صوبے کا چوتھا دورہ ہے۔ جنرل سیکریٹری بننے کے بعد سے مسلسل 13 سالوں میں شی جن پھنگ نےاسپرنگ فیسٹیول کے موقع پر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کی ہے اور ان کی زندگی کی حالت معلوم کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے‘، صدر ٹرمپ کا سالانہ طبی معائنہ مکمل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا دماغ مکمل طور پر صحت مند ہے اور انہوں نے اپنے سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صحت کے تمام سوالات کے درست جوابات دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کا جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ دونوں اچھے رہے، اور دل و دماغ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ٹرمپ جون میں 79 سال کے ہو جائیں گے، جبکہ اُن کی مکمل میڈیکل رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سوچا کہ جو بائیڈن سے مختلف انداز اپنانا چاہیے، اس لیے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور سب سوالات کے درست جواب دیے۔
یاد رہے کہ جولائی 2024 میں پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کے کان پر گولی لگنے سے معمولی زخم آیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے لیے اپنی صحت سے متعلق معلومات جاری کرنا قانونی طور پر لازمی نہیں، مگر ٹرمپ نے 2024 کے الیکشن میں 82 سالہ جو بائیڈن کے مقابلے میں خود کو زیادہ تندرست اور جوان ثابت کرنے پر خاص زور دیا تھا۔