چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ () اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نشر کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7 سمیت اٹلی کے 10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز 25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کا روسی ورژن نشر کریں گے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو روسی سینما گھروں میں پیش کی گئی ہے۔
20 جنوری سے 22 جنوری تک نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور معاشی مرکز لاگوس میں 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بیرونی بڑی سکرین پر نشر کی گئی۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مواد نائجیریا کی سڑکوں پر نمودار ہوا۔ 22 جنوری کو ، عراقی قومی خبر رساں ایجنسی سمیت عراق کے بڑے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گرافک پیغامات شائع کیے ، جس میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ادھر پولینڈ میں چینی سفارت خانے نے 21 تاریخ کو 2025 کے چینی نئے سال کے موقع پر استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو استقبالیہ میں نشر کیا گیا، جس نے وہاں موجود مہمانوں کو چینی نئے سال کی گہری فضا کا احساس دلایا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔