حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی کے درمیان پی ٹی آئی کے جے یو آئی آئی اور
پڑھیں:
پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
کابل (سب نیوز)کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور خطے میں استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے اعلی حکام بھی شریک تھے، جنہوں نے مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے اور وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنا ضروری ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق انسانی اور باعزت حل تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔