Express News:
2025-04-30@09:30:02 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین سربازی محلہ نورانی مسجد کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال  لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ منور علی کے نام سے کی گئی جسے ایک گولی سیدھی ٹانگ پر لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا۔

لانڈھی چشمہ گوٹھ مزار کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حماد نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ گولی نوجوان کی ٹانگ پر لگی تھی۔

متعلقہ پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق

افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سامان سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک ہرنائی سے زیارت جارہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، ڈرائیور گرفتار
  • سویڈن؛ ہیئرسیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بھانجا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی
  • نوشکی، پیٹرول کے ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت، 40 سے زائد زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق