1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا ہے تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری 2025 کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے۔ تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔
سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا۔ بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ۔
نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔
حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کے لیے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔ بانڈ ہولڈرز کو اگلی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرنا پڑے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انعامی بانڈز پرائز پرائز بانڈز ٹکیس ڈویژن فائلرز قرعہ اندازی نیشنل سیونگز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈویژن فائلرز نیشنل سیونگز بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز روپے مالیت کراچی میں کے لیے
پڑھیں:
غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
کراچی:ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔
ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔
خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔
حکام نے ملزم بلال احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔