پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جنید خان کو نامزد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام طلب کرلیے

عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اب شیخ وقاص اکرم کے بجائے ممبر قومی اسمبلی جنید خان ہوں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہوسکا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس رہنما کا نام تجویز کیا جاتا ہے حکومت اس پر اعتراض عائد کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے والی ہے؟

اس سے قبل یہ ہوتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوتا تھا۔ تاہم عمران خان کے دور حکومت میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ازخود چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جنید خان چیئرمین پی اے سی شیخ وقاص اکرم عمران خان نام واپس نامزد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی اے سی شیخ وقاص اکرم نام واپس وی نیوز شیخ وقاص اکرم کے لیے

پڑھیں:

حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب

حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت و اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے، فیصل واوڈا
  • عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے.شیخ وقاص اکرم
  • تعمیراتی شعبے کی بحالی کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیا جائے، کاٹی
  • حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 فروری کو طلب
  • حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب
  • فیصلہ حکومت کیخلاف ہونے کا خدشہ ہو تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.جسٹس منصورعلی شاہ
  • محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی: جسٹس منصور
  • محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی: جسٹس منصور علی شاہ